کاروباری طبقہ اقتصادی راہداری کو مکمل کرنے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا ، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور دیگر منصوبوں سے ہر طبقے کے لوگوں کو فائدہ ہوگا

وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کے صدر عبدالرؤ ف عالم کا سی پیک سمٹ ایکسپو سے خطاب

پیر 29 اگست 2016 15:13

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اگست۔2016ء) وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت(ایف پی سی سی آئی ) کے صدر عبدالرؤ ف عالم نے کہاہے کہ کاروباری طبقہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کو مکمل کرنے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا ، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور دیگر منصوبوں سے ہر طبقے کے لوگوں کو فائدہ ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں سی پیک سمٹ و ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبہ وزیر اعظم محمد نوازشریف کی بہت بڑی کامیابی ہے اور تاجر برادری اس منصوبہ کو کامیاب بنانے میں بھر پور تعاون فراہم کریں گی ۔ انہوں نے کہاکہ منصوبے کو مکمل کرنے میں پاکستان کے کاروباری طبقہ ہر ممکن تعاون کرے گا، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور دیگر منصوبوں سے ہر طبقے کے لوگوں کو فائدہ ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان کی بر آمدات میں بھی اضافہ ہوگا ، ملک میں اقتصادی وسماجی شعبے کے اس انقلابی منصوبہ پر ہم چین کے مشکور ہیں ۔

متعلقہ عنوان :