خطے کی ترقی چین کادیرینہ خواب ہے ،چین پاکستان کو اپنا آئرن فرینڈ سمجھتا ہے، اقتصادی راہداری پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اہم کردار ادا کرے گی

پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ کا سی پیک سمٹ اور ایکسپو کے افتتاحی سیشن سے خطاب

پیر 29 اگست 2016 15:11

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اگست۔2016ء) پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ خطے کی ترقی چین کادیرینہ خواب ہے ،چین پاکستان کو اپنا آئرن فرینڈ سمجھتا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری صرف چین اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کی حکمت عملی کا نام نہیں بلکہ یہ اس پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اہمیت کا حامل منصوبہ ہے ۔

پیر کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پیک منصوبے کے سمٹ اور ایکسپو کے افتتا حی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ چینی سفیر نے کہاکہ اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کے درمیان اہم شعبوں میں تعاون پر مبنی اقدامات اور منصوبوں کا جامع پیکیج ہے جس میں اطلاعات کا نیٹ ورک، بنیادی ڈھانچے، توانائی، صنعتیں، زراعت، سیاحت اور متعدد دوسرے شعبے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو بلندیوں تک پہنچانے کے لئے اہم موقع سامنے آیا ہے اور ہمیں اس منصوبے کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار اداکرنا ہوگا ۔چینی سفیر نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ چینی صدر کے وژن کی عکاسی کرتا ہے،اس سال پاکستان اور چین سفارتی تعلقات کے 60 ویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری صرف چین اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کے لئے حکمت عملی کا نام نہیں بلکہ یہ اس پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اہم کردار ادا کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ چین کی معروف کمپنیاں اور سرمایہ کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :