امریکہ میں سیاہ فام شہریوں سے امتیازی سلوک پر امریکی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی کولن کیپرنک نے میچ شروع ہونے سے قبل قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہونے سے انکار کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 29 اگست 2016 15:00

امریکہ میں سیاہ فام شہریوں سے امتیازی سلوک پر امریکی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی ..

نیویارک(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اگست۔2016ء) امریکہ میں سیاہ فام شہریوں سے امتیازی سلوک پر امریکی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی کولن کیپرنک نے میچ شروع ہونے سے قبل قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہونے سے انکار کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق کولن کیپرنک سے جب قومی ترانے کی دھند پر کھڑے نہ ہونے کی وجہ معلوم کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ میں ایسے ملک کے ساتھ اپنی حب الوطنی کا اظہار کس طرح کروں جہاں لوگوں کے ساتھ رنگ کی بنیاد پر ظلم ہوتا ہے۔

امریکا میں تیزی سے پھیلنے والے نسلی تعصب کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کرنے کا اور کوئی طریقہ نہیں تھا۔ میچ سے قبل قومی ترانے کے احترام میں کھڑا ہونا حوصلہ افزا ہے لیکن ضروری نہیں میں ایسے قومی پرچم کی تعظیم میں کھڑا نہیں ہوسکتا جہاں پولیس رنگ کی بنیاد پر لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنائے۔

(جاری ہے)

کولن کی ٹیم کے کوچ چیب کیلی نے بھی ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میں کولن کے ردعمل کی بھرپور حمایت کرتا ہوں۔

بحیثیت امریکی شہری کولن کو حق حاصل ہے کہ وہ قومی ترانے کے احترام میں کھڑا ہو یا بیٹھا رہے۔واضح رہے کہ 20 سال قبل امریکی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی محمد عبدالروف کو قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونے پر ایک میچ کے لئے باہر کردیا گیا تھا۔28 سالہ کولن سیاہ فام امریکیوں کی حمایت میں چلائی جانے والی مہم ”بلیک لائیو میٹر” کی حمایت کا کئی بار باضابطہ اظہار کرچکے ہیں

متعلقہ عنوان :