فنڈز کی کمی نے اقوام متحدہ کو یوگنڈا میں جنوبی سوڈان کے ہزاروں مہاجرین کا راشن آدھا کرنے پر مجبور کر دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 29 اگست 2016 15:00

فنڈز کی کمی نے اقوام متحدہ کو یوگنڈا میں جنوبی سوڈان کے ہزاروں مہاجرین ..

نیو یارک(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اگست۔2016ء) فنڈز کی کمی نے اقوام متحدہ کو یوگنڈا میں جنوبی سوڈان کے ہزاروں مہاجرین کا راشن آدھا کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ رواں برس جولائی میں جنوبی سوڈانی دارالحکومت جوبا میں پھوٹ پڑنے والی جھڑپوں کے بعد 70ہزار سے زیادہ جنوبی سوڈانی شہریوں نے یوگنڈا میں جا کر پناہ لی تھی۔

(جاری ہے)

یوگنڈا کے متعلقہ وزیر موسیٰ ایکویرو نے بتایا کہ جنوبی سوڈان کے مہاجرین کے لیے اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے فنڈ میں 20ملین ڈالر کم ہیں، جس کے باعث جولائی 2015 سے پہلے پہنچنے والے تقریباً دو لاکھ مہاجرین کا راشن اور مالی امداد آدھی کر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز فوری طور پر کیا جا رہا ہے تاہم جولائی کے بعد آنے والے 70ہزار سے زیادہ مہاجرین کو ابھی پورا راشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :