کولمبیا حکومت اور فارک باغیوں کے مابین سیز فائر معاہدے پر عملدرآمد شروع

پیر 29 اگست 2016 14:52

بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) کولمبیا حکومت اور فارک باغیوں کے مابین سیز فائر معاہدے پر عملدرآمد شروع ہو گیا ، یوں دنیا کی سب سے پرانی باغی تحریک کا خاتمہ بھی ہو گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق کولمبیا حکومت اور فارک باغیوں کے مابین سیز فائر معاہدے پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے ۔ حکام نے بتایا ہے کہ عالمی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے اس ڈیل پر عملدرآمد شروع ہوا۔ کولمبیا کی حکومت اور باغیوں کے نمائندوں کے مابین چار سال کے طویل مذاکرات کے بعد اس ڈیل پر اتفاق ہوا تھا۔ فارک باغیوں کی گزشتہ باون سالہ بغاوت کے خاتمے کے لیے حتمی ڈیل آئندہ ماہ متوقع ہے۔