امریکی وزیر خارجہ بنگلہ دیش پہنچ گئے

پیر 29 اگست 2016 14:27

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچ گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اپنے اس دورے کے دوران کیری بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات میں دو طرفہ امور کے علاوہ اس جنوب ایشیائی ملک میں مسلم انتہا پسندی کے خاتمے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔

بنگلہ دیش کے اپنے پہلے سرکاری دورے کے دوران کیری اپوزیشن اور انسانی حقوق کے کارکنوں سے بھی ملیں گے۔ اس ایک روزہ دورے کے بعد کیری بھارت روانہ ہو جائیں گے، جہاں وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ مذاکرات کے علاوہ امریکی بھارتی اسٹریٹیجک اینڈ کمرشل ڈائیلاگ کی سربراہی بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :