برسلز کے کرمنالوجی انسٹی ٹیوٹ میں دھماکا،جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 29 اگست 2016 14:25

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے انسٹی ٹیوٹ میں دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا،دھماکے میں خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا برسلز کے ایک کرمنالوجی انسٹی ٹیوٹ میں لیبارٹریز کے نزدیک کیا گیا،دھماکے سے قبل ایک کار زبردستی انسٹی ٹیوٹ میں داخل ہو ئی ۔حملے میں ایک سے زائد حملہ آو ر حملے ملوث تھے ۔ دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی اور علاقے کو بند کردیا گیا ، 22 مارچ کے برسلز ائیر پورٹ پر حملے کے بعد سے بیلجیئم میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :