فرانس اورایران نے ماحولیاتی تحفظ میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

پیر 29 اگست 2016 13:53

تہران ۔ 29 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اگست۔2016ء) فرانس اورایران نے ماحولیاتی آلودگی سے نجات کیلئے باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق معاہدے پر دستخط کاروباری اداروں کے سربراہوں و نمائندوں کے ہمراہ تہران کے تین روزہ سرکاری دورے پر آئی ہوئی فرانس کی وزیر ماحولیات سیگولین رائل اور ماحول کے تحفظ کے ایرانی ادارے کی سربراہ معصومہ ابتکار نے ایک تقریب کے دوران کیے۔

(جاری ہے)

معاہدے کی شرائط میں دونوں رہنماؤں نے ایران میں پانی کی کمی، توانائی اور آلودگی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔تقریب کے دوران ایرانی رہنماء اور مہمان وفد کے اراکین نے فرانسیسی بینکوں کی جانب سے ایران کے ساتھ مالی معاملات سے انکار کے حوالے سے بتایا۔اس موقع پر فرانسیسی وزیر نے اپنے بینکوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم توانائی کی ترسیل کے حوالے سے کام کیلئے ایران پر اس وقت تک کوئی دباؤ نہیں ڈال سکتے جب تک ہمارے بینک اپنا کردار ادا نہیں کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ فرانسیسی بینکوں کا ایران کے ساتھ عدم تعاون کا رویہ کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

متعلقہ عنوان :