دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم کا حکومتی محکموں کا دورہ

پیر 29 اگست 2016 13:53

دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم کا حکومتی محکموں کا دورہ

دبئی ۔ 29 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اگست۔2016ء) دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے حکومتی محکموں کا دورہ کیا اس د وران بعض دفاتر کے اعلی اہلکار غائب تھے ۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق شیخ محمد نے صبح سب سے پہلے دبئی کے ہوائی اڈے کا دورہ کر کے وہاں کام کی رفتار کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے دیگر محکموں کا رخ کیا جن میں دبئی کی بلدیہ، محکمہ اراضی و املاک اور اقتصادی ترقی کا محکمہ شامل ہیں ان دفاتر میں بعض ڈائریکٹرز اور اعلی اہلکار اپنی نشستوں پر نہیں تھے۔

(جاری ہے)

اس دورے کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت سے مثبت ردعمل سامنے آئے ہیں۔ نیوز ویب سائٹ24 (اے ای) کے چیف ایڈیٹر علی بن تمیم نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ دن کے موقع پر محمد بن راشد نے سرکاری محکموں کا دورہ کیا اور ان پر یہ انکشاف ہوا کہ ڈائریکٹرز اور سینئر اہل کار موجود نہیں۔میڈیا پرسن مریم بنت فہد نے اپنے ٹویٹر اکاوٴنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ محمد بن راشد دبئی کے حکومتی اداروں میں صبح کا دورہ کر رہے ہیں جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہاں کے ڈائریکٹرز اور بڑے اہل کار غائب ہیں۔

متعلقہ عنوان :