عراق کے بارے میں پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی ، سعودی سفیر

پیر 29 اگست 2016 13:52

ریاض۔ 29 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اگست۔2016ء) بغداد میں متعیّن سعودی سفیر ثامر السبحان نے واضح کیا ہے عراق کے بارے میں سعودی عرب کی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ثامر السبحان نے عراق کی جانب سے سعودی عرب کو سفیر تبدیل کرنے کے مطالبے کے بعد رد عمل کے طور پر یہ بیان دیا ہے۔ سعودی سفیر نے کہا کہ عراق کے بارے میں سعودی پالیسیاں ناقابل تبدیل رہیں گی اور ان کا افراد سے تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سعودی سفیر نے کہا کہ عراقی دباوٴ اور مخصوص ایجنڈے کو بھگت رہے ہیں جو ملک پر اپنی پالیسیاں مسلط کررہا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ دباوٴ فوجی مشیروں کے ذریعے عراقیوں پر دوسرے ممالک کی جانب سے مسلط کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ عراق کے کچھ سیاست دان سعودی سفیر کے ایران مخالف بیانات کے ردعمل میں انھیں ملک سے بے دخل کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔سعودی سفیر نے واضح کیا کہ ہمارے عراقی سیاست دانوں کے ساتھ انتہائی دوستانہ تعلقات استوار ہیں لیکن میڈیا اس جانب توجہ نہیں کرتا ۔ثامرالسبحان نے جنوری 2016ء میں بغداد میں اپنی اسناد سفارت پیش کی تھی اور وہ عراق میں گذشتہ ربع صدی کے بعد پہلے سعودی سفیر تھے۔

متعلقہ عنوان :