200سکول طالبان کی رہائی کے لیے نائیجرین حکومت کی بوکو حرام کومذاکرات پیش کش

پیر 29 اگست 2016 13:06

ابوجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) نائجیریاکے حکام نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام سے کہا ہے کہ وہ 200 لڑکیوں کی رہائی کے لیے ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے کسی ایک غیر سرکاری ادارے کو اختیار دینے پر تیار ہے جو کہ اس ضمن میں ثالثی کا کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے ماطبق صدر محمد بخاری نے اس فیصلے کی توثیق کی ہے۔ چیبوک اسکول سے تعلق رکھنے والی دو سو لڑکیاں اب بھی بوکو حرام کے قبضے میں ہیں۔ اس حوالے سے تنظیم کی جانب سے حال ہی میں ایک ویڈیو بھی ریلیز کی گئی تھی۔ حکومت اب تک ان لڑکیوں کو بازیاب کرانے میں کامیاب نہیں رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :