آزاد تجارت کے معاہدے پر امریکا سے مذاکرت ناکام ہو گئے ،جرمنی کا اعلان

پیر 29 اگست 2016 13:06

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) جرمن وزیر اقتصادیات نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور یورپی یونین کے درمیان آزاد تجارت سے متعلق مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹی ٹی آئی پی نامی منصوبے پر گزشتہ برسوں کے دوران کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں جرمن وزیر اقتصادیات نے کہاکہ امریکا اور یورپی یونین کے درمیان آزاد تجارت سے متعلق مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں،ادھرجرمن وائس چانسلر زیگمار گابریل نے کہا کہ ان کی رائے میں امریکا کے ساتھ اس حوالے سے مذاکرات عملاً ناکام ہو چکے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک ہوئے مذاکرات کے چودہ ادوار میں کسی ایک بھی دو طرفہ موقف پر اتفاق نہیں ہوا۔

جرمن عوام میں بھی اس معاہدے کے حوالے سے تحفظات پائے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :