جرمنی میں پکنک مناتے جوڑے پر چاقو سے حملہ،حملہ آورگرفتار

پیر 29 اگست 2016 13:05

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) جرمن کے مغربی علاقے اوبرہاوٴزن میں چھبیس برس کے ایک نوجوان نے چاقو سے حملہ کر کے بڑی عمر کے ایک جوڑے کو شدید زخمی کر دیا۔ مبینہ حملہ آور کو زخمی ہونے والے ستاون سالہ شخص نے بعد ازاں گرا کر قابو کر لیا۔ دوسری زخمی ہونے والی چھیاسٹھ برس کی خاتون ہے اور یہ شدید زخمی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اوبرہاوٴزن کی پولیس کے ترجمان اندریاس ولمنگ ویبر نے بتایا کہ زخمی شخص کے مطابق مبینہ حملہ آور نے اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا تھا۔ پولیس نے حملہ آور کو جرمن شہری بتایا ہے۔ پولیس نے اندازہ لگایا ہے کہ حملہ آور منشیات کے زیر اثر دکھائی دے رہا تھا اور اسے نفسیاتی معالجین کی نگرانی میں دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :