بھارت میں بارشوں، سیلابی صورتحال سے300 افراد ہلاک،دولاکھ کی نقل مکانی

پیر 29 اگست 2016 13:01

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) بھارت کی متعدد ریاستوں میں مون سون بارشوں نے سیلابی صورت حال پیدا کردی، بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 300 افراد ہلاک جبکہ دو لاکھ سے زائد لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

بارشوں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے جبکہ سیلابی پانی دیہاتوں میں داخل ہونے سے متعدد فصلیں تباہ ہوگئیں اور سیکڑوں گھر زیر آب آگئے،میڈیارپورٹس کے مطابق بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 300 افراد ہلاک جبکہ دو لاکھ سے زائد لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ان ریاستوں میں بہار ، اترپریش، مدھیا پردیش، راجستھان، اترکھنڈ شامل ہیں ۔بارشوں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے جبکہ سیلابی پانی دیہاتوں میں داخل ہونے سے متعدد فصلیں تباہ ہوگئیں اور سیکڑوں گھر زیر آب آگئے۔ مقامی حکام کے مطابق سیلاب کے باعث دو لاکھ سے زئد افراد کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں ۔

متعلقہ عنوان :