برقینی پر پابندی غیر آئینی ہے، فرانسیسی وزیر داخلہ

پیر 29 اگست 2016 13:00

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) فرانسیسی وزیر داخلہ نے برقینی پر پابندی کے قانون کو غیر آئینی قرار دے دیاہے اورکہاہے کہ ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو عوام کے دلوں میں نفرت پیدا کریں،فرانس کے مسلمان صنفی مساوات کے لیے حکومت کا ساتھ دیں اور فرانس کے قوانین کا احترام کرتے ہوئے صبر و تحمل سے کام لیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی اخبار کو انٹرویو میں فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ برقینی پر پابندی اقلیتوں کے درمیان کشیدگی کا باعث بن سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت برقینی پابندی کے قانون پر نظر ثانی کا ارادہ نہیں رکھتی کیونکہ عوام کے درمیان ہم ا?ہنگی پیدا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو عوام کے دلوں میں نفرت پیدا کریں۔انہوں نے فرانس کے مسلمانوں پر زور دیا کے وہ صنفی مساوات کے لیے حکومت کا ساتھ دیں اور فرانس کے قوانین کا احترام کرتے ہوئے صبر و تحمل سے کام لیں۔

متعلقہ عنوان :