پوپ فرانسس کا جلد اٹلی میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان

پیر 29 اگست 2016 13:00

ویٹی کن سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اٹلی میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لیے ایک تقریب میں دعا مانگی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ جلد زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ اس زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 290 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پوپ نے اطالوی حکام پر زور دیا کہ وہ امدادی کاموں کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

متعلقہ عنوان :