فوج کے حملے میں بوکو حرام سربراہ بوبکر شیکاوٴزخمی ہو چکا ، نائجیرین صدر کا دعویٰ

پیر 29 اگست 2016 13:00

ابوجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) نائجیریا کے صدر محمد بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ بوکو حرام کا سرغنہ ابوبکر شیکاوٴایک حملے میں زخمی ہو چکا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ صدر نے جہادی رہنما کے ایک حملے میں زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائجیریا کی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ بوکوحرام کے سربراہ شیکاوٴ کو ایک فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ادھرنائیجریا کے صدرمحمد بخاری نے بھی اس کی تصدیق کی ،بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ شیکاوٴ کی تنظیم پر عمل داری کم زور پڑ چکی ہے اور داعش کا نامزد کردہ جہادی ابو مصعب البرنوی تنظیم کا کرتا دھرتا ہے۔ اس حوالے سے بوکو حرام کی جانب سے ابھی کوئی واضح موٴقف سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :