لاس اینجلس ایئرپورٹ پرفائرنگ، مشکوک شخص گرفتار

پیر 29 اگست 2016 12:41

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) امریکی شہر لاس اینجلس کے ائیرپورٹ پرفائرنگ کی اطلاعات کے بعد اسے خالی کرالیا گیا،پولیس اور متعلقہ اداروں نے سرچ آپریشن کیبعد ایئر پورٹ کو کلیئر قرار دید یاجبکہ بند کیا گیا ٹرمینل بھی کھول دیا گیا۔

(جاری ہے)

ادھر امریکی خبر رساں ادارے نے کہاہے کہ فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تمام ائیرپورٹ کو مکمل طور پر سرچ کیا گیا اور کلیئرنس کے بعد اسے دوبارہ کھول دیا گیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق فائرنگ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

صورتحال پر قابو پانے کیلئے متعلقہ ادارے فوری حرکت میں آگئے ۔پولیس اور متعلقہ اداروں نے سرچ آپریشن کیبعد ایئر پورٹ کو کلیئر قرار دید یاجبکہ بند کیا گیا ٹرمینل بھی کھول دیا گیا۔ادھر امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔ پولیس کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا ہے کہ تمام ائیرپورٹ کو مکمل طور پر سرچ کیا گیا اور کلیئرنس کے بعد اسے دوبارہ کھول دیا گیا ،

متعلقہ عنوان :