سعودی وزارت حج وعمرہ کی ڈیجیٹل سروسز حجاج کے لیے نئی سہولت

پیر 29 اگست 2016 12:40

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے سال رواں میں ماضی کی نسبت حجاج ومعتمرین کو زیادہ منفرد سہولتیں مہیا کی ہیں۔ ان جدید سہولیات میں ڈیجیٹل سروس خاص طور پر شامل ہیں جن کے نتیجے میں حجاج کرام کو درپیش مسائل کے فوری اور موثر حل میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق وزارت حج وعمرہ کے زیراہتمام ڈیجیٹل سروسز کے پروجیکٹ کا اجراء بیت اللہ کی زیارت کے لیے آنے والے مہمانوں کے لیے سہولیات کا بنیادی ستون ہے جو وزارت حج کی طرف سے حجاج کرام کی بہبود کے کامیاب پروگرام کی عکاسی کرتا ہے۔

نئے ڈیجیٹل سسٹم کنٹرول سینٹر اور مانیٹرنگ کے نظام کے ذریعے رواں سال حج کے امور کی نگرانی کی جائے گی۔ نئے نظام کے سے حجاج کرام اور انتظامیہ دونوں مستفید ہوں گے۔ حجاج اور انتظامیہ کا قیمتی وقت بچے گا اور مشکلات کی نشاندہی اور ان کے فوری حل کی راہ ہموار ہوگی۔نئے تکنیکی نظام اندرون اور بیرون ملک سے آئے حجاج کرام کے متعلقہ حکام کے ساتھ روابط میں معاونت، حجاج کرام کی رہائش گاہوں کے بارے میں رہ نمائی اور موسمی تبدیلیوں کے بارے میں معلومات بھی شامل ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :