ترک حمایت یافتہ جیش حرکاشام میں جرابلس کے چھ دیہاتوں پر قبضہ

پیر 29 اگست 2016 12:38

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) شام میں جیش ِ حْر کی فورسز نے جرابلس شہر کے جنوب میں چھ دیہات پر کنٹرول حاصل کر لینے کا اعلان کیا۔ یہ دیہات تلہ العمارنہ ، دابس ، بلابان ، بئر کوسی ، الخربہ اور الحجاج ہیں۔ یہ تازہ ترین پیش رفت جیش حر اور سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شامی اپوزیشن فورسز نے ملک کے شمال میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز سے کئی دیہات کا قبضہ چھین لیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق شامی جیش حْر کی فورسز نے جرابلس کے مغرب میں داعش تنظیم کے ساتھ جھڑپوں کے بعد بالویران گاوٴں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ اسی طرح جیش حْر نے حلب کے نواحی قصبے الراعی کے مشرق میں واقع گاوٴں الشیخ یعقوب کا کنٹرول بھی داعش تنظیم سے لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :