جوہری پروگرام کی جاسوسی کرنے والا ایرانی گرفتاری کے بعد رہا

ایرانی نڑاد برطانوی شہری برطانوی خفیہ ایجنسی سے رابطے میں تھا،مزید تحقیقات کررہے ہیں،وزارت خارجہ

پیر 29 اگست 2016 12:36

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) ایران نے مغربی ممالک کے ساتھ جاری جوہری پروگرام کے مذاکرات سے منسلک ایک ایرانی جاسوس کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوہری پروگرام کی جاسوسی کرنے والے ایرانی شخص کی گرفتاری کی خبریں درست ہیں تاہم ابھی اس حوالے سے تفتیش جاری ہے،ایران کی وزارت انصاف کے ترجمان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ گرفتار کیا جانے والا ایرانی نڑاد برطانوی شہری مبینہ طور پر برطانوی خفیہ ایجنسی سے رابطے میں تھا۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ دوہری شہریت کے حامل ایک ایرانی شخص عبدالرسول دوری اصفہانی کو گرفتار کیا گیا ہے، جو ایک اکاوٴنٹنٹ ہے اور جوہری ہتھیاروں سے متعلق مذاکرات میں بینکنگ کے معاملات دیکھ رہا تھا۔اصفہانی پر الزام تھا کہ انھوں نے ملک کی معاشی صورتحال کی تفصیلات غیر ملکیوں کو دیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق اصفہانی اس ٹیم کے ممبر تھے جو معاشی پابندیاں اٹھانے کے لیے کام کر رہی تھی۔