ایران نے فردو ایٹمی پلانٹ پر میزائل نصب کردیے

میزائل حملے کے لیے نہیں بلکہ دفاع کے طور پر نصب کیے ہیں،آیت اللہ خامنہ ای

پیر 29 اگست 2016 12:05

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اگست۔2016ء) ایران نے وسطی شہر قم میں فردو ایٹمی پلانٹ پر میزائل نصب کر دیئے ہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای کہتے ہیں کہ میزائل حملے کے لیے نہیں بلکہ دفاع کے طور پر نصب کیے ہیں۔

(جاری ہے)

فردو ایٹمی پلانٹ کے قریب نصب کیے گئے روسی میزائل ایٹمی پلانٹ پر ممکنہ حملے سے بچانے کے لیے نصب کیے گئے ہیں۔ایرانی جنرل فرزاد اسماعیلی کا کہنا ہے کہ ایٹمی تنصیبات کی حفاظت نہایت اہم ہے۔ اسی متعلق آیت اللہ خامنہ ای کہتے ہیں کہ یہ میزائل حملے کے لیے نہیں بلکہ دفاع کے طور پر نصب کیے ہیں

متعلقہ عنوان :