انڈونیشیا کے چرچ میں ناکام خودکش حملہ،پادری زخمی، حملہ آور گرفتار

پیر 29 اگست 2016 12:05

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اگست۔2016ء) انڈونیشیا کے چرچ میں ناکام خودکش حملے کے بعد حملہ آور نے پادری کو زخمی کردیا، تاہم پولیس نے حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاہے۔عرب ٹی وی کے مطابق خودکش حملہ آور انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے چرچ میں عبادت کیلئے جمع ہونیوالے لوگوں میں شامل تھا۔

(جاری ہے)

پادری کے پہنچتے ہی 18 سالہ شخص ان کی طرف دوڑا لیکن اس کی خودکش جیکٹ نہ پھٹ سکی۔ حملہ آور نے اپنے ساتھ لائے تھیلے سے کلہاڑی نکالی اور پادری کو زخمی کردیا۔ پولیس نے حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق اگر خودکش جیکٹ دھماکے سے پھٹ جاتی تو چرچ میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا خدشہ تھا

متعلقہ عنوان :