عراق کا بغداد میں سعودی سفیر کی تبدیلی کا مطالبہ

پیر 29 اگست 2016 11:07

تہران ۔ 29 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اگست ۔2016ء) عراق کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے کہ وہ بغداد میں متعین اپنے سفیر کو واپس بلا کر کسی نئے سفارت کار کو یہ منصب سونپے۔

(جاری ہے)

جرمن خبر رساں ا دارے کے مطابق عراقی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی سفیر کی جانب سے دیے جانے والے بیانات کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کو ٹھیس پہنچنے کا خطرہ ہے۔ عراق نے سعودی سفیر کے بیانات کو اپنے داخلی معاملات میں مداخلت سے تعبیر کیا ہے۔ اس سے قبل سعودی سفیر کے بیانات عراق اخبارات میں شائع ہوئے تھے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عراق کے کچھ خفیہ اداروں نے اْنہیں بتایا ہے کہ بعض فرقہ وارانہ گروپ اْن کو قتل کرنے کی کوشش میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :