برطانوی حکومت یورپی یونین کو چھوڑنے کی حکمت عملی پر پرسوں غور کرے گی

پیر 29 اگست 2016 11:07

برطانوی حکومت یورپی یونین کو چھوڑنے کی حکمت عملی پر پرسوں غور کرے گی

لندن۔ 29 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اگست ۔2016ء) برطانوی حکومت یورپی یونین کو چھوڑنے کی حکمت عملی پر برطانوی حکومت بدھ کوغور کرے گی۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی وزیراعظم ٹریزا مَے نے کہا ہے کہ بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں یورپی یونین چھوڑنے کی حکمت عملی پر غور کرے گی۔

(جاری ہے)

برطانیہ کو بریگزٹ ریفرنڈم کے بعد یورپی یونین کے رکن ملکوں کے دباوٴ کا سامنا ہے کہ وہ یونین چھوڑنے کے عمل پر جلد عمل کرے۔

یہ ریفرنڈم رواں برس جون میں ہوا تھا۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ خاتون وزیراعظم پارلیمنٹ کو نظرانداز کرتے ہوئے یونین چھوڑنے کے ایک ایسے پروگرام پر عمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کی مدت 2 سال کے لگ بھگ ہے۔ برطانوی حکومت کو لزبن ٹریٹی کی شق نمبر 50 پر عمل کرنے کا اعلان کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :