اسپین میں حکومت سازی کا امکان

پیر 29 اگست 2016 11:07

برسلز ۔ 29 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اگست ۔2016ء) قدامت پسند ہسپانوی سیاسی جماعت پاپولر پارٹی نے بتایا ہے کہ اْس نے حکومت سازی کے ایک معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ یہ ڈیل ایک چھوٹی سیاسی جماعت کے ساتھ طے پائی گئی۔

(جاری ہے)

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق بزنس فرینڈلی سیاسی جماعت سیوڈاڈانوس اور پاپولر پارٹی کے درمیان طے پانے والے معاہدے سے اِس ملک میں گزشتہ 8 ماہ سے سیاسی جمود ٹوٹنے کا امکان پیدا ہوا ہے۔

معاہدے کے لیے سیوڈاڈانوس نے 150 نکاتی اصلاحات کو تجویز کیا ہے۔ امکان ظًاہر کیا جا رہا ہے کہ 31 اگست کو قائم مقام وزیراعظم ماریانو راخوئے ہسپانوی پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ اِس معاہدے کے باوجود اعتماد کا ووٹ حاصل کرتے وقت عبوری وزیراعظم راخوئے کو کم از کم مزید 6 اراکین کی حمایت درکار ہو گی۔

متعلقہ عنوان :