حوثی باغی حملے بند ہونے کی صورت میں مذاکرات پر آمادہ

پیر 29 اگست 2016 11:07

صنعاء ۔ 29 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اگست ۔2016ء) یمن کے باغیوں نے مذاکرات شروع کرنے کے لئے رضامندی ظاہر کر دی۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی باغی ملیشیا کی گورننگ کونسل نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد ی حملوں کا سلسلہ روکنے کی صورت میں وہ منصور ہادی کے ساتھ مذاکرات کر نے کے لئے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

حوثی باغیوں کی گورننگ کونسل کا اجلاس صنعاء کے صدارتی محل میں ہوا جس میں مذاکرات کے آغاز اور جنگ بندی کے حوالے سے سنجیدگی سے غور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :