برف پگھلنے اور فوسلز ملنے سے روسی شکاریوں کے مزے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 28 اگست 2016 23:30

برف پگھلنے اور فوسلز ملنے سے روسی شکاریوں کے مزے

چند ماہ میں لکھ پتی بننے کے لیے روسی شکاری موسمیاتی تبدیلیوں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث روس میں برف تیزی سے پگھل رہی ہے۔برف پگھلنے سے وہاں مَیمَتھ ( ایک قِسم کا ہاتھی جِس کی نَسَل اب مَعدُوم ہو چُکی ہے ۔ اِس کے آثار یورپ ، ایشیا اور شَمالی امریکا میں مَدفُون مِلتے ہیں) کے فوسل مل رہے ہیں۔یہ فوسل چور بازاار میں انتہائی مہنگے داموں فروخت ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ملنے والے میمتھ کا ایک دانت 34ہزار ڈالر میں آرام سے فروخت ہوتا ہے۔ شکاری کئی ماہ کی تلاش کے بعد ان فوسلز کوڈھونڈتے ہیں اور انہیں چور بازار میں بیچ دیتے ہیں۔
شکاری سائبریا کے برفیلے جنگلات میں پولیس اور برفانی ریچھوں سے بچتے ہوئے کیمپ لگاتے ہیں اور میمتھ کے فوسلز تلاش کرتے ہیں۔ اگر انہیں لاکھوں سال پہلے معدوم ہونے والے میمتھ کی ایک خاص قسم کا ڈھانچہ مل جائے تو ان کے اور بھی زیادہ مزے ہوجاتے ہیں یہ ڈھانچہ نیلامی میں ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ تک کا فروخت ہو سکتا ہے۔