ڈرگ کورٹ نے غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے پر سٹورمالک کوتین سال قید اور اسی ہزارروپے جرمانہ کی سزاسنادی

ہفتہ 27 اگست 2016 22:59

لاہور۔27 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء ) ڈرگ کورٹ نے غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے والے سٹورمالک اسرار کوجرم ثابت ہونے پرتین سال قید اور اسی ہزارروپے جرمانہ کی سزاکاحکم سنادیاہے۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق اسرار کے خلاف ڈرگ انسپکٹرنے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے چالان عدالت میں پیش کیا تھا عدالت نے وکلاء دلائل کے بعد ملزم کوجرم ثابت ہونے پرمزکورہ سزاوجرمانہ کا حکم سنادیا۔

متعلقہ عنوان :