حکومت نے سرگودھا میں 250 بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال بنانے کی منظوری دیدی

ہفتہ 27 اگست 2016 22:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء ) حکومت نے سرگودھا میں 250 بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال بنانے کی منظوری دیدی 250 بستروں کے علاوہ ہسپتال میں 50 بستروں پر مشتمل جدید سہولتوں سے آراستہ ایمرجنسی بھی قائم کی جائیگی ہسپتال کی تعمیر رواں سال شروع ہوجائیگی جو دسمبر 2017؁ء تک مکمل ہوجائیگا محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق حکومت نے سرگودھا شہر کے علاوہ بھی دیگر شہروں میں ہسپتال بنانے کی منظوری دی ہے سرگودھا میں 250 بستروں پر مشتمل جدید سہولتوں سے آراستہ ہسپتال کی تعمیر کیلئے جھال چکیاں روڈ‘ اجنالہ روڈ‘ 49 ٹیل فیصل آباد روڈ کی طرف جگہ کا انتخاب کیا جائیگا جبکہ ایک تجویز یہ بھی ہے کہ ہسپتال کو سلانوالی روڈ کی طرف شہر کے قریب ترین قائم کیا جائے تاکہ لوگوں کو ہسپتال تک بآسانی رسائی ہو۔

متعلقہ عنوان :