ایف سی نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سے تین کلو گرام دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا

ہفتہ 27 اگست 2016 22:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) ڈیرہ بگٹی کے علاقے سے فرنٹیر کور بلوچستان نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے3کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کے مطابق ہفتہ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں فرنٹیر کور بلوچستان نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے 3کلو گرام دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا جو نامعلوم دہشت گردوں نے تخریب کاری کی وارداتوں میں استعمال کرنے کیلئے چھپارکھا تھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :