عمران خان ملک کو جہالتوں سے نکال کر خوشحالی کی جانب لیکر جانا چاہتے ہیں،سرداریار محمد رند
ن لیگ نے اپنے وزیروں کی صورت میں قوم کی مکمل تباہی کا سامان اکٹھا کررکھاہے،رہنماپی ٹی آئی
ہفتہ 27 اگست 2016 22:08
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان اس ملک کو جہالتوں سے نکال کر خوشحالی کی جانب لیکر جانا چاہتے ہیں جبکہ نواز لیگ نے اپنے وزیروں کی صورت میں قوم کی مکمل تباہی کا سامان اکٹھا کررکھاہے،غیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پر ناچنے والے اس ملک کے حکمرانوں سے عوام کو نجات دلاکر رہیں گے۔
یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ظفر اقبال رند کو تحریک انصاف لیبر ونگ بلوچستان کے صوبائی صدر کا نوٹیفکیشن دینے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی صدر محمد اشرف خان سوہنا اور مرکزی رہنما رانا سمیع ،سردارخادم حسین وردگ ، چوہدری شبیر ،بابر یوسفزئی اور دیگر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
سردار یار محمد رند نے کہا کہ (ن ) لیگ کی حکومت میں موجود کچھ لوگ ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر نے کی کوشش کر رہے ہیں موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی،بے روزگاری ،کرپشن اور لاقانونیت کے سوا کچھ نہیں دیا تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے موجودہ کرپٹ اور بدعنوان حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کا بیڑہ اٹھارکھا ہے اورانشاء اﷲ عوام کو موجودہ حکمرانوں سے نجات دلاکر ہی دم لیں گے۔
اس موقع پر تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی صدر محمداشرف خان سوہنا نے کہا کہ ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی لیبر ونگ کو فعال کرنے کیلئے ظفر اقبال رند کو لیبر ونگ بلوچستان کا صدر نامزد کیا ہے اور وہ بلوچستان میں لیبر ونگ کی باقی تنظیم سازی مکمل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا بلوچستان آنے کا مقصد مزدور اور غریب طبقے کو متحرک کرکے سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے ہم ہر ماہ بلوچستان کا دورہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پارٹی کے چیئرمین عمران خان کا مکمل اعتماد حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ظفر اقبال رند کو مکمل اختیار دیا گیا ہے کہ وہ صوبائی لیبر ونگ اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر لیبرونگ کی تنظیم سازی مکمل کرلیں جنہیں ہمارا مکمل تعاون حاصل رہے گا۔مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.