سندھ حکومت ڈاکٹر خالد محمود سومرو شہید کے قاتلوں کی سرپرستی سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں اور اب تک ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے، قاری محمدعثمان

جمعیت علما اسلام کی صوبائی قیادت نے سندھ حکومت کیخلاف یکم ستمبر سے احتجاجی تحریک کو حتمی شکل دینے کے لیے اضلاع کے مشاورتی اجلاس طلب کرلئے

ہفتہ 27 اگست 2016 21:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) جمعیت علما اسلام کی صوبائی قیادت نے سندھ حکومت کے خلاف یکم ستمبر سے احتجاجی تحریک کو حتمی شکل دینے کے لیے اضلاع کے مشاورتی اجلاس طلب کرلیے آج ضلع غربی اور شرقی جب کہ پیر کو تمام اضلاع کے مجلس عمومی کا اجلاس ہوگا جس میں یکم ستمبر کو کفن پوش مارچ اور وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا، صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان کی زیر صدارت پیر کو ہونے والے اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر راشد خالد محمود سومرو بھی خصوصی شرکت کرینگیدریں اثنا جے یو آئی سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے ہفتہ کو ضلع وسطی کا دورہ کیا اور ضلع وسطی کے امیر مولانا عبدالرشید نعمانی سمیت دیگر ضلعی عہدیداران سے ملاقات کی اس کے علاوہ انہوں نے جے ٹی آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حماداﷲ انصاری صوبائی عاملہ کے ارکان حافظ محمد فاروق شیخ حافظ انعام اﷲ پنہور رشید احمد خاکسار سمیت دیگر زمہ داران سے بھی ملاقات کی اوریکم ستمبر کو کفن پوش مارچ کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا اور دیگر متعلقہ امور پر مشاورت کی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے قاری محمد عثمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ڈاکٹر خالد محمود سومرو شہید کے قاتلوں کی سرپرستی سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں اور اب تک ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے لیکن جے یو آئی بھی اپنے شہید رہنما کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لے گی، انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر کو پر امن احتجاجی کفن پوش مارچ ہوگا جس میں سندھ بھر کے لاکھوں شہید اسلام سے محبت کرنے والے شریک ہوں گے نمائش میں جمع ہونے کر بعد نماز عصر وزیر اعلی ہاوس کی جانب مارچ کیاجایے گا اور مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ دفعہ 144بھی انہیں قانونی اور جمہوری حق سے نہیں روک سکتا انہوں نے زمہ داران کو احتجاج کے لیے بھرپور تیاریوں کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :