وفاقی دارالحکومت کے ایم اور مصروف ترین تجارتی مرکز بلیو ایریا میں 6گھنٹے تک بجلی بند، لوگوں کو مشکلات کاسامنا

ہفتہ 27 اگست 2016 21:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کے اہم اور مصروف ترین تجارتی مرکز بلیو ایریا میں ہفتے کو 6گھنٹے سے زائد بجلی بند رہی، جس سے کاروبار زندگی معطل ہوگیااور تاجروں سمیت دیگر لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا ۔ہفتہ کو وفاقی دارالحکومت کے ایم اور مصروف ترین تجارتی مرکز بلیو ایریا میں ہفتے کو 6گھنٹے سے زائد بجلی بند رہی، جس سے کاروبار زندگی معطل ہوگیااور تاجروں سمیت دیگر لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔

(جاری ہے)

آئیسکو حکام نے بارش کی وجہ سے تنصیبات اور ٹرانسفارمرز کو ہونے والے نقصانات کو بجلی کی بندش کی وجہ قرار دیا ہے۔12 بجے ٹرپ ہونے والی لائنوں کو شام 6 بجے تک بحال کیا جاسکا، بجلی کی بندش کی وجہ سے بلیو ایریا کے تجارتی مراکز اور نجی کمپنیوں کے دفاتر میں کام کرنے والوں کو شدید شکایات کا سامنا کرنا پڑا، تاجروں اور نجی اداروں کے ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بجلی کی ٹرانسمشن لائنوں کے فالٹ مستقل بنیادوں پر حل کرے کیونکہ ہر دفعہ بارش ہونے پر بجلی ٹرپ کر جاتی ہے اور تجارتی مراکز میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ (ح ب)

متعلقہ عنوان :