شہر کی اہم شاہراہوں پر ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے والا گروہ مغلپورہ پولیس نے گرفتار کر لیا

ہفتہ 27 اگست 2016 21:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) شہر کی اہم شاہراہوں پر ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے والا گروہ مغلپورہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مغلپورہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ اور فائرنگ کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ، پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں اکرام گجر ، شاہد اور اس کے دیگر ساتھی شامل ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :