پشاورپولیس کامختلف علاقون میں سرچ آپریشن،،دکیتی اورچوری واشتہاری ملزمان سمیت109گرفتار

ہفتہ 27 اگست 2016 20:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) پشاورپولیس نے شروع کیمپئن میں6دنوں کے دوران سٹی ، کینٹ ، اوررورل سر کلز میں مختلف تھا نہ جات کی حدود میں پشاور پولیس کو راہزنی،ڈکیتی ،چوری ،اغوائیگی ،قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 109اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر پشاورپولیس نے سٹی کینٹ ، اوررورل سر کلزایس پیز کی نگرانی میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز کی قیادت میں پشاور پولیس کو راہزنی ،ڈکیتی ،چو ری ،اغوئیگی ،قتل اور دیگر مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف شروع کیمپئن میں 6دنوں کے دوران مختلف کامیاب کاروائیوں میں اول نمبر پر کینٹ سرکل پولیس نے 41اشتہاری مجرمان ،رورل سرکل دوسرے نمبر پر جنہوں نے 40اشتہاری جبکہ تیسری پوزیشن پر سٹی سرکل پولیس نے 28اشتہاری مجرمان کو گرفتار کئے گئے ہیں جو کہ مجموعی طور پر 109اشتہاری مجرمان پشاور پولیس نے 6دنو ں کے دوران گرفتار کئے گئے ہیں اور پشاورمیں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے پولیس کو مطلوب اشتہا ری مجرمان اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :