پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس

ہفتہ 27 اگست 2016 20:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس پی ایم اے ہاؤس لاہور میں پروفیسرڈاکٹر محمد اشرف نظامی مرکزی صدر پی ایم اے کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں مرکزی جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر طلحہ شیروانی، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری صدر(الیکٹ) پی ایم اے پنجاب ، ڈاکٹر کامران سعید، ڈاکٹر تحسینہ ظفر،،ڈاکٹر علیم نواز ڈاکٹر محمد تنویر انورصدر پی ایم اے لاہور، ڈاکٹر شاہد شوکت ملک،ڈاکٹرواجد علی ،ڈاکٹر اسماء یاسین اورڈاکٹر ارم شہزادی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے پی ایم اے کے مسلسل مطالبے پر وفاقی حکومت کی طرف سے 38 نئے ہسپتالوں کے قیام کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے درست سمت میں بہترین فیصلہ سے تعبیر کیا ہے۔عہدیداران نے مزید کہا ہے کہ وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے نئے ہسپتالوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے اور موجودہ حکومت کا عوام سے سیاسی منشور میں اولین وعدہ بھی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت اس سلسلہ میں سنجیدہ روی اختیار کرے گی اور مقررہ مدت میں یہ ہسپتال کام کرنا شروع کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :