لندن میں الطاف حسین کی رہائش گاہ کے باہر پاکستانیوں کا احتجاجی مظاہرہ ، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے

ہفتہ 27 اگست 2016 20:27

لندن میں الطاف حسین کی رہائش گاہ کے باہر پاکستانیوں کا احتجاجی مظاہرہ ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی رہائش گاہ کے باہر پاکستانیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی رہائش گاہ کے باہر پاکستانیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے۔کتبوں پر پاکستان زندہ باد اور الطاف حسین کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرین نے پاکستان زندہ باد،جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگائے۔واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیوایم کے دھرنے میں خطاب اور امریکہ میں کارکنوں سے خطاب کے دوران پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی تھی۔