روس میں ویئر ہاؤس میں آگ لگنے سے16 افراد ہلاک،12کو بچا لیا گیا

ہفتہ 27 اگست 2016 20:18

روس میں ویئر ہاؤس میں آگ لگنے سے16 افراد ہلاک،12کو بچا لیا گیا

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) روسی دارلحکومت ماسکو کے ایک ویئر ہاؤس میں آتشزدگی کے نتیجے میں16 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماسکو کے ایک ویئر ہاؤس میں آتشزدگی کے نتیجے میں16 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

یہ آگ ہفتے کی صبح لگی۔ روسی حکام کے مطابق12 افراد کو جلنے سے بچا لیا گیا۔ اس جگہ کام کرنے والے زیادہ تر افراد کا تعلق سابقہ سوویت ریاستوں سے تھا۔ آگ لگانے کا سبب ابھی معلوم نہیں ہوا، تاہم روس میں اس نوعیت کے واقعات کی عمومی وجہ حفاظت کے ناقص انتظامات قرار دیے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :