تیونس میں نئی حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

وزیر اعظم یوسف شاہد نے پارلیمان سے 167ووٹ لیے ، مخالفت میں 22ووٹ پڑے

ہفتہ 27 اگست 2016 20:12

تیونسیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) تیونس کی قومی اتحاد کی حکومت نے پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا، پچھلی حکومت کو گزشتہ ماہ برخاست کیا گیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیونس کی قومی اتحاد کی حکومت نے پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم یوسف شاہد نے پارلیمان سے اپنے حق میں 167ووٹ لیے جب کہ ان کی مخالفت میں 22ووٹ پڑے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں دہشت گردی کا خاتمہ، کرپشن کے خلاف اقدامات اور ملکی معیشت کی ترقی شامل ہیں۔ 20111میں ’عرب اسپرنگ‘ کے آغاز سے اب تک تیونس سیاسی انتشار اور دہشت گردی کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :