ترک افواج شام میں کارروائی جاری رکھیں گی، وزیر اعظم یلدرم

ہفتہ 27 اگست 2016 20:12

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف زمینی اور فضائی حملے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف زمینی اور فضائی حملے جاری رہیں گے ۔

(جاری ہے)

رواں ہفتے ترکی نے داعش کے زیر قبضہ شامی علاقے جرابلس میں اپنے فوجی ٹینک بھیجے تھے تاکہ اس شہر کو عسکریت پسندوں کے قبضے سے چھڑایا جا سکے اور داعش کے خلاف برسر پیکار باغیوں کی مدد کی جا سکے۔

تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ ترک فوج شام میں کرد باغیوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔ شمالی شہر حلب میں متحرک کرد باغیوں کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز ان کے ٹھکانوں پر ترک افواج نے بم باری کی۔

متعلقہ عنوان :