افغان صوبے پکتیکا کے ایک ضلع پر طالبان کا قبضہ،درجنوں افرادکا قتل عام

طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کے درمیان علاقے میں شدید جھڑپیں ، ملکی فوج کی کوشش ہے کہ اس ضلع پر دوبارہ کنٹرول جلد حاصل کر لیا جائے،افغان حکام

ہفتہ 27 اگست 2016 20:11

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) افغان صوبے پکتیکا کے ایک ضلع پر طالبان نے قبضہ کرلیا اوروہاں درجنوں افراد کو قتل کردیا۔افغان میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ طالبان عسکریت پسندوں نے پاکستان کے قریب صوبے پکتیکا کے ایک ضلع پر قبضہ کر کے وہاں درجنوں افراد کو قتل کر دیا ہے۔ ہلاک ہونے والے میں پولیس اہل کار بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس علاقے پر قبضے کے بعد افغانستان اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹیجک طور پر اہم سمجھی جانے والی شاہ راہیں بھی عسکریت پسندوں کے قبضے میں آ سکتی ہیں۔ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کے درمیان اس علاقے میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ ملکی فوج کی کوشش ہے کہ اس ضلع پر دوبارہ کنٹرول جلد حاصل کر لیا جائے۔ افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے مرکزی شہروں اور شمال میں قندوز صوبے میں بھی طالبان کی کارروائیاں جاری ہیں اور حکومتی دستے شدت پسندوں کی پیش قدمی روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :