بھارتی اخبار کی شرانگیزی ، جنرل راحیل کے چہرے پر خون آلود ہاتھ کا نشان بنادیا، پاکستان سے جنگ کرنے کی بڑھک

ہفتہ 27 اگست 2016 20:11

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) بھارتی اخبار نے انتہائی شرانگیزی سے کام لیتے ہوئے اپنے میگزین کے سرورق پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصویر شائع کرکے انکے چہرے پر خون آلود ہاتھ کا نشان بھی بنادیا۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار ’’ انڈیا ٹوڈے‘‘ نے انتہائی شرانگیزی سے کام لیتے ہوئے اپنے میگزین کے سرورق پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصویر شائع کی جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے چہرے پر خون آلود ہاتھ کا نشان بھی بنایا گیا ہے۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انڈیا ٹوڈے نے میگزین کا سرورق شائع کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول سے آگے جاکر پاکستان سے جنگ کے لئے تیار ہے۔ بھارتی اخبار کی اس گھناؤنی حرکت کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بھارتی اخبار کی جانب سے یہ اقدام بھارت کے پاکستان کے خلاف گھٹیا عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی اخبار کی حرکت پر شدید تنقید کی ہے ۔