چین اور کیوبا کے درمیان متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں اضافہ کے معاہدہ پر دستخط

ہفتہ 27 اگست 2016 19:32

ہوانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) کیوبا اور چین نے متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں اضافہ کرنے کے لئے گذشتہ روز نئے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ، چین کی وزارت تجارت میں بین لاقوامی تجارت کے نائب نمائندے ژانگ شیانگ چین اور کیوبا کے وزیر بیرونی تجارت و سرمایہ کاری روڈ ریگو ملما متریکا نے مواصلات ، صنعت و آبی وسائل کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کی حتمی دستاویز پر دستخط کئے ، چین کیوبا کا دوسرا بڑا تجارتی پارٹنر ہے چین کے سرمایہ کاروں نے کئی مشترکہ منصوبوں میں شرکت کی ہے جن سے کیوبا کی اقتصادی و سماجی ترقی میں مد د ملی ہے ۔

متعلقہ عنوان :