تائیوان کی نو منتخب خاتون رہنما ٹسائی کی مقبولیت میں کمی

تازہ ترین سروے کے مطابق 42کارکردگی سے مطمئن جبکہ 36فیصدغیر مطمئن ہیں اقتدار میں آنے کے بعد ایک سو روز مکمل ہونے کے موقعہ پر جاری کئے گئے عوامی جائزوں کے نتائج

ہفتہ 27 اگست 2016 19:29

تائپی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء)تائیوان کی خاتون رہنما ٹسائی انگ وین کے اقتدار میں 100روز مکمل ہونے کے موقع پر جاری کئے جانے والے متعدد سروے نتائج سے انکشاف ہوا ہے کہ ان کی مقبولیت کی شرح 50فیصد سے بھی نیچے گر گئی ہے ، جریدہ یونائیٹڈ ڈیلی نیوز کے ہفتے کے شمارے میں شائع شدہ جائزہ نتا ئج کے مطابق سوالنامے کاجواب دینے والے 42فیصد کا کہنا ہے کہ وہ ٹسائی کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جبکہ 36فیصد نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے، اس سروے میں جو 24اگست اور 26اگست کو ٹیلیفون پر کیا گیا یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جو اب دینے والے 46فیصد ٹسائی کے بین لآبنائے تعلقات سے نمٹنے سے غیر مطمئن ہیں جبکہ چونتیس نے تائید کی ہے ۔

چائنا ٹائمز کی طر ف سے کئے جانے والے سروے کے مطابق صرف 41.4فیصد نے ٹسائی کی کارکردگی سے اظہار ا طمینان کیا جبکہ 40.4فیصد غیر مطمئن تھے ، ٹسائی کی مقبولیت 20مئی کو چائنا ٹائمز کی طرف سے کئے جانیوالے سابقہ جائزے سے 11.1فیصد گر گئی ہے۔

(جاری ہے)

تائیوان تھنک ٹینک کی طرف سے کئے جانے والے ایک اور عوامی سروے کے مطابق ان کی مقبولیت جون کے اوائل میں 52.4فیصد سے گھٹ کر 48.5فیصد رہ گئی ہے ، قریباً 38.4فیصد ٹسائی سے غیر مطمئن ہونے کا اظہار کیا جبکہ 38.4فیصد نے اطمینان کا اظہار کیا ، 30.5فیصد بین الآبنائے تعلقات سے نمٹنے کے سلسلے میں ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے ۔