ٹوگو کے وزراء کی طرف سے نوجوانوں کو سہولتوں کی فراہمی پر چینی کمپنی کے کردار کی تعریف

ہفتہ 27 اگست 2016 19:28

لومی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) ٹو گو کے وزراء نے گذشتہ روز ملک کے بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر اور یوتھ سپورٹس کے سلسلے میں کردارادا کرنے پر چین کے روڈ و بریج کارپوریشن ( سی آر بی سی ) کی سماجی ذمہ داری کو سراہا ہے ، چینی کمپنی نے دارالحکومت لومی کے نواحی علاقے امادن ہوم کے یوتھ سنٹر میں ہینڈ بال اور والی بال گراؤنڈ جیسے کھیل کے مراکز تعمیر کئے اور کھیلوں کے سامان کے عطیے دیئے ہیں ، ٹو گو کے ایوان صدارت کی کیبنٹ ڈائریکٹر اورگراس روٹ ڈویلپمنٹ کرافٹس، یوتھ اور یوتھ ایمپلائمنٹ کی وزیر وکستوری ٹومیگاہ ڈاگبی نے کہا کہ یہ ان دوسری کمپنیوں کے لئے ایک سنگ میل کی مثل ہے جو اس ملک میں بنیادی ڈھانچوں کے منصوبوں پر عملدر آمد کرتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :