برازیل پولیس کا سابق وزیر اعظم کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 27 اگست 2016 19:12

برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) برازیل پولیس کے پراکسیوٹر نے سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کے خلاف کرپشن کا مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ برازیل کے سابق وزیر لولا اور ان کی بیوی پر سرکاری پیسوں سے اپنے گھر کے حصول اور اس کی رینوویشن کرانے کے الزامات ہیں۔پولیس نے سابق صدر پر دو کروڑ چالیس لاکھ برازیلی ریال کی کرپشن کا الزام لگایا ہے جبکہ لولا اور ان کی اہلیہ کی جانب سے ان کے دو وکلا نے پولیس کے الزامات بے بیناد اور سیاسی قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :