ہلیری نے ٹرمپ کودماغی طور پرغیرمتوازن قراردیدیا

ٹرمپ نسلی امتیاز میں اپنا ثانی نہیں رکھتے، وہ اقدار جو امریکا کو ایک عظیم ملک بناتے ہیں ٹرمپ ان کو یکسر نظر انداز کرتے ہیں جو ملک کے لیے خطرناک ثابت ہوگا،امریکی صدارتی امیدوار کا انتخابی مہم سے خطاب

ہفتہ 27 اگست 2016 19:12

نیواڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء ) امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے ٹرمپ کو دماغی طور پر غیر متوازن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے انتخابی مہم کی بنیاد ہی تعصب پر رکھی، دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی جوابی وار کرتے ہوئے ہلیری کو تیسرے درجے کی سیاستدان قرار دے دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیواڈا کے شہر رینو میں اپنی انتخابی مہم میں ہلیری کلنٹن نے ٹرمپ پر کئی جوابی حملے کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نسلی امتیاز میں اپنا ثانی نہیں رکھتے، وہ اقدار جو امریکا کو ایک عظیم ملک بناتے ہیں ٹرمپ ان کو یکسر نظر انداز کرتے ہیں جو ملک کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ریپبلکن صدارتی امیدوار نفرت پر مبنی تحریک چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔دوسری جانب امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے ہلیری کلنٹن کی تنقید پر ردعمل میں کہا کہ ہلیری ایک تھرڈ کلاس سیاست دان ہیں جو صرف باتیں بناتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم صرف محبت پر مبنی ہے اور وہ ملک کو مضبوط دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

متعلقہ عنوان :