امن کانفرنس کی کامیابی اس بات کامظہرہے کہ عوام دیندارقیادت پراعتمادکااظہارکرتے ہیں، جمعیت علمائے اسلام کوئٹہ

ہفتہ 27 اگست 2016 19:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اگست ۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے سینئرنائب امیرمولانامحمدسلیم،حاجی نورگل خلجی،مفتی عبدالغفورمدنی اورعبدالواسع سحرنے کہاہے کہ جمعیت پی بی تھری کے زیراہتمام پیغام امن کانفرنس کی کامیابی اس بات کامظہرہے کہ عوام دیندارقیادت پراعتمادکااظہارکرتے ہیں انہوں نے کہاکہ28اگست کوچاربجے شالدرہ میں عظیم الشان شمولیتی جلسہ ہوگاجس سے مولاناعبدالغفورحیدری،مولاناعطاء الرحمن،مولانافیض محمدویگرخطاب کریں گے،29اگست کوضلعی مجلس عاملہ کااجلاس ہوگا30اگست کوڈگری کالج میں شمولیتی تقریب ہوگی،یکم ستمبرکونمائندہ اجلاس ہوگاجبکہ دوستمبرکونواں کلی میں پیغام امن کانفرنس وشمولیتی جلسہ ہوگاجس میں سینکڑوں افرادجمعیت علماء اسلام میں شمولیت کااعلان کریں گے انہوں نے کہاکہ صدسالہ اجتماع کی کامیابی کے لئے نہ صرف بلوچستان میں بلکہ پورے ملک میں عوامی رابطہ مہم جاری ہے جس کے دوررس نتائج برآمدہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کوئٹہ میں ایک فعال ومنظم جماعت کے طورپرابھررہی ہے عوام قوم پرستوں سے مایوس ہوگئے اس لئے جوق درجوق جمعیت میں شمولیت اختیارکررہے ہیں انہوں نے کہاکہ عیدکے بعدکوئٹہ شہرمیں پانچ بڑے جلسے اورمتعددشمولیتی پروگرام منعقدکئے جائیں گے جس میں اہم سیاسی رہنماجمعیت میں شمولیت کااعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :