تاجروں کیخلاف کارروائی بند نہیں ہوئی تو کوئٹہ شہر میں امن کی ضمانت نہیں دے سکتے ہیں ، عبدالرحیم کاکڑ

ہفتہ 27 اگست 2016 18:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء ) مرکزی انجمن تاجران کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں تاجروں کیخلاف کارروائی بند نہیں ہوئی تو ہم کوئٹہ شہر میں امن کی ضمانت نہیں دے سکتے ہیں اور اس کیخلاف پیر کے روز منان چوک پر دھرنا دینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر تنظیموں کے زیر اہتمام کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں شورومز‘ہوٹلزاور دکانداروں کو ناجائز طریقے سے تنگ اور موقع پر جرمانگ لگانے کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘مظاہرے سے سید عبدالقیوم آغااور دیگرنے بھی خطاب کیا‘ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر میں سیکورٹی فورسز اور پولیس نے عوام کے جینا حرام کردیا ہے ہر جگہ پر چیک پوسٹ کا ڈھیر لگا ہوا ہے اور ایک موٹر سائیکل کو10جگہوں پر روک اسے پیسے بٹورتے ہیں انہوں نے کہاکہ اسی طرح خیزئی‘بلیلی اور کوئلہ پھاٹک پر سیکورٹی فورسز نے ناکے لگا کر افغان مہاجرین کے نام پر سادہ لوح عوام کو تنگ کررہے ہیں جو کہ شرم کی بات ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ہمیں ایک ایسے کام بتائے جس سے عوام کو ریلیف ملا ہے ہم تو یہ برملا کہتے ہیں کہ کوئٹہ شہر میں سیکورٹی فورسز اور انتظامیہ کی وجہ سے بدامنی ‘اغواء برائے تاؤان اور آئے روز لاشیں عام ہو چکی ہے لیکن انتظامیہ نے اس سلسلے میں کوئی خاطر خواہ کارروائی نہیں کی انہوں نے کہاکہ آج ہم اس مظاہرے کی توسط سے یہ بتانا چاہتے ہیں کہ انتظامیہ تاجروں کیخلاف کارروائی بند کریں اور جن شورومز ‘دکانیں اور ہوٹلوں کو بند کیاگیا ہے ان کو فوری طور پر کھولا جائے ورنہ اس سلسلے میں پیر کے روز منان چوک پر اس وقت تک دھرنا دینگے جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود انتظامیہ نے شنوائی اوراپنی فیصلوں پر نظر ثانی نہیں کی گئی توکوئٹہ شہر میں غیر معینہ مدت کیلئے شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرینگے انہوں نے کہاکہ ہم یہ بھی واضح کرناچاہتے ہیں کہ اگر سیکورٹی فورسز اور انتظامیہ نے تاجروں کیخلاف کارروائی بند نہیں کی تو کوئٹہ شہر میں کسی بھی طرح امن کی ضمانت نہیں دے سکتے ۔

متعلقہ عنوان :